ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسانوں کے احتجاج پر مودی کا اپوزیشن پر حملہ

کسانوں کے احتجاج پر مودی کا اپوزیشن پر حملہ

Wed, 16 Dec 2020 11:01:32    S.O. News Service

نئی دہلی،16؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی میں20؍ دنوں  سے جاری کسانوں کے احتجاج کیلئے اپوزیشن کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے وزیراعظم مودی نے منگل کو الزام لگایا کہ حزب اختلاف کسانوں کو گمراہ کررہاہے اوران کے کندھے پر  رکھ کر  بندوق چلارہاہے۔اس کے ساتھ  ہی انہوں نے زرعی قوانین کا دفاع کرتے ہوئے اپنی حکومت کے موقف کو واضح کیا کہ وہ کسانوں کو یقین دہانی کرانےاوران کے شبہات کو دور کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ پیر کو وزیر زراعت تومر بھی اشارہ دے چکے ہیں کہ حکومت  زرعی قوانین کو منسوخ نہیں کریگی۔

 گجرات میں قابل تجدید توانائی  کے ایک پروجیکٹ  اور دودھ کی پروسیسنگ  کے آٹومیٹک پلانٹ  کا سنگ بنیاد رکھنے کےبعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہےکہ ’’کسانوں  سے کہا جارہاہے کہ اگر اصلاحات نافذ ہوئیں تو ان سے ان کی زمینیں  چھن  جائیں گی۔ میں  پوچھنا  چاہتا ہوںکہ    اگر آپ دودھ فروخت کرنے کیلئے    ڈیری  مالکین سے معاہدہ کرتے ہیں تو کیا وہ آپ کے مویشی  چھین  لیتے ہیں؟‘‘ مودی نے کہا کہ ’’حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے پابند عہد ہے۔ ہم ہمیشہ انہیں  اس کی یقین دہانی اوران کے مسائل کو حل کرتے رہیں گے۔‘‘  انہوں نے الزام لگایا کہ ’’دہلی کے قریب اکٹھا ہونے والے کسانوں کو  ایک سازش کے تحت گمراہ کیا جارہاہے۔‘‘


Share: